ترک قوم نے ملکی سالمیت کیلئے ہمیشہ اتحاد کا مظاہرہ کیا، ترک صدر

March 02, 2021

انقرہ(اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری قوم نے ملکی سالمیت اور قومی یکجہتی و بقا کے لیے ہمیشہ اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق کزل جا حمال چرکش ٹنل کی افتتاحی تقریب سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ18 برس میں ہم نے خشکی، سمندر، فضا ہر طرح کے رسل و رسائل میں سر توڑ کوششیں کرتے ہوئے انہیں جدید ترین بنایا ہے۔ جس کے بعد ہم اپنے مستقبل کی جانب کہیں زیادہ مصمم اور مثبت نگاہ سے دیکھ سکتے ہیں۔