افتخار احمد نے رواں برس ٹی 20 ورلڈکپ پر نظریں جمالیں

March 02, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والےآل راؤنڈر افتخاراحمدکا کہنا ہے کہ تنقید سے پریشان نہیں بلکہ مزید محنت کی ترغیب ملتی ہے۔خود پر ہونے والی تنقید کوپرفارمنس سے غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔نظریں اب رواں سال شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر مرکوز کرلی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی پر بہت خوش ہوں۔ پیر کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آبا د یونائیٹڈکا دوبارہ حصہ بننا خواہش بھی تھی، اب اپنی ٹیم کو چیمپئن بنانے کے لیے بھی پر امید ہوں۔ افتخار احمد کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کا رول گیم کو طول دینا اور اچھے انداز میں فنش کرنا ہوتا ہے، وہ انٹرنیشنل ، ڈومیسٹک یا فرنچائز کس بھی کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیشہ اپنی اچھی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ن انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 میں عمدہ کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں۔