شاہد آفریدی کو سالگرہ پر آئی سی سی کی مبارکباد

March 02, 2021

دبئی (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا پرلکھا ہے کہ اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں 37 گیندوں پر سنچری بنائی اور اب ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔ شاہد آفریدی نے مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔