سول و پولیس تربیتی افسروں کے مختلف محکموں کےدورے

March 02, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ،اپنے نامہ نگار سے)48 ویں کامن کے سول و پولیس تربیتی افسران نے محکمہ داخلہ پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ سلمان غنی کی زیرِ صدارت تعارفی سیشن کا انعقاد ہوا۔مزید برآںافسران نے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب، سیف سٹیز اتھارٹی اور سی سی پی او آفس کا دورہ کیا۔