یوسف رضا گیلانی کی جیت پر سندھ اسمبلی میں پی پی کارکنان کا جشن، ویڈیو وائرل

March 04, 2021

سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر سندھ اسمبلی میں پی پی کارکنان نے جشن منایا، نعرے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سندھ اسمبلی میں موجود پی پی کارکنانیوسف رضا گیلانی کی فتح پر جشن مناتے ہوئے تالیاں بجا رہے ہیں اور نعرے بازی پر کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں پی پی کارکنان نے یہ نعرے لگائے:

ایک زرداری سب پہ بھاری

اس کے علاوہ پی پی کارکنان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی یاد میں نعرے لگاتے ہیں ’نعرۂ بھٹو، جئے بھٹو۔‘

واضح رہے کہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن کے متفقہ امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے جبکہ جنرل نشست پر کل 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو حکومتی اتحاد کے 9 اضافی ووٹ پڑے، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت نے سینیٹ نشست پر آنے والے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔