جنرل ہسپتال میں امراض چشم کیلئے جاری تربیتی کورس ختم

March 05, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت لاہور جنرل ہسپتال میں شعبہ امراض چشم کے ینگ ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے 7روز تک جاری رہنے والا تربیتی کورس اختتام پذیرہو گیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کی سربراہی میں ہونے والے اس تربیتی کورس میں ملک بھر سے ایف سی پی ایس، ایم ایس اورایف آر سی ایس ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔