بلوچستان بارکونسل کا سرکاری ملازمت رکھنے والے وکلاء کیخلاف کارروائی کااعلان

March 05, 2021

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان بار کونسل کے ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ سرکاری ملازمت رکھنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،اس سلسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان ، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ،ملٹری اکاؤنٹنٹ کی سطح پر تمام وکلاء کی تصدیق کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی سیکرٹری بار کونسل کو ہدایت کی ہے‘ مزید تمام ڈسٹرکٹس بار کے صدور،جنرل سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے سرکاری ملازمین اور وکلاء کی نشاندہی کرے اور بلوچستان بار کونسل کو ان سے متعلق تفصیلات ارسلان کرے اور جعلی وکلاء کے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت ایف آئی آر اور لیگل پریکٹشنز ایکٹ 1973ء ،سیکشن 41کے تحت کارروائی کرنے کافیصلہ کیاگیاہے نئے وکلاء کی ویری فکیشن کا سلسلہ بھی جاری ہوگیاہے ۔