یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر جیالوں کا دوسرے روز بھی جشن

March 05, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی پر ملتان میں دوسرے روز بھی جیالوں نے جشن منایا، مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، یوسی 61 بستی خداداد میں پی پی رہنما فیضان خان نیازی نے اہل علاقہ اور پی پی پی کارکنوں میں مٹھائیتقسیم کی اور یوسف رضا گیلانی کی سینٹ چیئرمین میں کامیابی کیلیے بھی دعا کی گئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سیاسی فہم و فراست کی نشانی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کیلیے مشعل راہ ہیں، وہ انشاء اللہ چیئرمین سینٹ بھی منتخب ہوں گے اور خطہ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے لیے نیک شگون ثابت ہوں گے۔ اس موقع پر منور اقبال، یونس راجپوت، ابرھیہم راجپوت، انور راجپوت، ریا ض خان ودیگر شریک تھے۔