مسلم لیگ ق کی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کی یقین دہانی

March 05, 2021

حکمران اتحاد میں شامل جماعت مسلم لیگ ق نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم آپ کے بااعتماد اتحادی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس یقین دہانی پر وزیراعظم نے مسلم لیگ ق کے وفد سے اظہار تشکر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ چودھری برادران کے لیے دل میں بہت احترام ہے۔