ایک تولہ سونا مزید ایک ہزار 450 روپے سستا ہوگیا

March 05, 2021

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 450 روپے کی کمی ہوگئی۔ رواں ہفتے فی تولہ سونا 5450 روپے سستا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 1450 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 2 ہزار 725 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 دس گرام سونےکی قدر ایک ہزار 243 روپے کم ہوکر 88 ہزار 92 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قدر 17 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 696 ڈالر ہے۔