پرویز الہٰی سے علی زیدی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

March 05, 2021

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ اور پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے وہ حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔


پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی مشاورت سے اشتراک و تعاون کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔

وفاقی وزیر نے دوران گفتگو کہا کہ حکومتی معاملات میں مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔