کراچی ایکسپریس کو حادثہ، خاتون جاں بحق

March 07, 2021


کراچی ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے ہیں، ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

اہل علاقہ، ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے بھی امدادی کارروائیوں میں شر کت کی۔

ریلوے حکام کے مطابقٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی، ریلوے حکام کی جانب سے ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

متاثرہ مقام پر ریلیف ٹرین پہنچ گئی۔ کرین کے ذریعے بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی۔ حادثہ روہڑی اور پنو عاقل کے درمیان پیش آیا۔

آئی جی ریلویز کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد حادثے کی اصل وجہ کا پتا چل سکے گا۔