شام میں ترک سرحد کے نزدیک دھماکہ، ایک شخص ہلاک

March 07, 2021

دمشق (جنگ نیوز )شام کے شمالی علاقے میں دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ہیں۔شامی میڈیا کے مطابق سرحدی شہروں الباب اور جرابلس کے نزدیک واقع علاقے میں دھماکے ہوئے ہیں اور ان میں تیل صاف کرنے کے کارخانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔