پارلیمنٹ کےواقعہ کی شدید مذمتکرتے ہیں،پرویز ملک ،عمران گورایہ

March 07, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، عمران گورایہ اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ،اسد اشرف اور دیگر نے اسلام آباد واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمینٹ کے سامنے مسلم لیگی ممبران پارلیمنٹ کی پریس کانفرس میں حکومتی اراکین کا حملہ اور تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ پارلیمینٹ کے اجلاس سے اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود خود ساختہ اعتماد کے ووٹ کا عمل قابل مذمت ہے۔