مولانا محمد شفیع اوکاڑویؒ سچے عاشق رسولؐ اور مردِ حق تھے، مولانا کوکب نورانی

March 08, 2021

کراچی (جنگ نیوز)جماعت اہل سنت کے بانی خطیب اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑویؒ کا 38واںسالانہ دو روزہ مرکزی عرس مبارک جامع مسجد گل زار حبیب ، گلستان اوکاڑوی (سولجر بازار)میںحسب سابق ماہ رجب کی تیسری جمعرات و جمعہ کو مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی) اور گل زار حبیب ٹرسٹ کے زیراہتمام والہانہ عقیدت و محبت سے منایا گیا ۔اس موقع پر کتابی سلسلہ’’ الخطیب‘‘ کا سالانہ یادگاری مجلہ شائع ہوا ۔ ملک اور بیرون ملک سے علماء و مشائخ اور عقیدت مند حضرات و خواتین کی بڑی تعداد نے عرس مبارک کی تقریبات میںشرکت کی ۔متعدد تنظیموںاور حلقوں کی طرف سے حضرت خطیبِ اعظم کے مرقد مبارک پر چادر پوشی و گُل پاشی کی گئی اور دنیا بھر میںسالانہ عالمی یوم خطیبِ اعظم کے اجتماع ہوئے علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی کے مطابق تمام اہل عقیدت نے مزار شریف پر کپڑوںکی زیادہ چادریں چڑھانے کے بجائے خطیبِ اعظم کے ایصال ثواب کے لئے متعدد مستحق افراد کو پوشاکیںتقسیم کیں۔پیر بیرسٹر سید وسیم الحسن شاہ نقوی حافظ آبادی، مولانا سید عظمت علی شاہ ہمدانی ، پیر میاںمستفیضشرق پوری ، مولانا عاشق حسین سعیدی،مولانا معراج الدین اختر قادری ، حاجی محمد حنیف طیب ، سید رفیق شاہ ، صوفی محمد حسین لاکھانی ، مولانا لیاقت حسین اظہری ، انجینئر سید حماد حسین ، صاحب زادہ فرحت حسن خان نوری اور دیگر کے علاوہ خطیب ملت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے خطاب کیا ۔ مقررین نے اپنے خطبات میںکہا کہ وہ ہستیاں جو اللہ تعالیٰ کی بیش بہا نعمت اور انتخاب ہوتی ہیںحضرت خطیبِ اعظم مولانا محمد شفیع اوکاڑوی ان میںنمایاں تھے اور بلاشبہ عطائے رسولؐ تھے ۔ انہیں قدرت نے جو خصوصیات عطا کی تھیں ان کی بدولت انہیںقلوب و اذہان کی تسخیر کی قوت و صلاحیت بھی ملی تھی وہ ہر بارگاہ ،درس گاہ اور خانقاہ میںمحبوب محترم تھے ، وہ سچے عاشق رسولؐ اور مردِ حق تھے اوران کی شخصیت ہمہ صفت اور خدمات ہمہ جہت اور مثالی تھیں، رسول کریم ﷺ کی بارگاہ میں مقبول و محبوب تھے اس لیے سمتوں میں انہیںپذیرائی ملی۔مجلس خواتین گُل زار حبیب کی طرف سے آخر میںپھولوںکی چادر چڑھائی گئیں۔ بغداد شریف ، داتا دربار ، اجمیر شریف اور متعدد درگاہوںمیںحضرت خطیبِ اعظم کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کروائی گئی ،علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے اختتامی دعا کی اور اعلان کیا کہ 39واں سالانہ عرس مبارک 18-17فروری 2022کو ہوگا۔