ایم کیو ایم پاکستان کا 18مارچ کو نشتر پارک میں جلسہ کا اعلان

March 08, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان 18 مارچ کو تنظیم کے37ویں یوم تاسیس کے موقع پر نشتر پارک میں جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، اتوار کی شب مرکز بہادر آباد پر ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحاد اور نظم و ضبط سے اس جلسہ عام کو کامیاب بنانا ہے ایم کیو ایم پاکستان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ہمیں اپنی پوری توانائیاں صرف کرنی ہیں۔