پاکستان کے معاشی میدان میں خواتین کا کردار بڑھایا جائے،ڈاکٹر رضا باقر

March 09, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیر کو تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی میدان میں خواتین کا کردار بڑھایا جائے۔ گورنر نے معیشت اور معاشرے کی تشکیل اور استحکام میں خواتین کے اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں پائیدار معاشی نمو کیلئے مالی اور پیشہ ورانہ کوششوں تک رسائی اور ان کے حصول کے ضمن میں خواتین اور مردوں کیلئے یکساں مواقع کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔