سپریم کورٹ نے زرداری کے مقدمات منتقلی کا کیس ڈی لسٹ کر دیا

March 09, 2021

سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے مقدمات منتقلی کا کیس ڈی لسٹ کر دیا۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے10 مارچ کومقدمات کی سماعت کرنا تھی۔

سپریم کورٹ نے مقدمہ ڈی لسٹ ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے 4 نیب ریفرنسز اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔