اسلام آباد( جنگ نیوز)سپریم کورٹ میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کرپشن مقدمات سندھ منتقلی کی اپیل سماعت کےلیے مقرر کر دی گئی۔سپریم کورٹ میں آصف زرداری کی کرپشن مقدمات سندھ منتقلی کی اپیل پر سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 11 مارچ کوکرے گا۔عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، آصف زرداری نے نیب مقدمات کراچی منتقل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔