ٹھٹھہ، ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں جھگڑا، 16 افراد زخمی

March 11, 2021

ٹھٹھہ کے علاقے میرپور ساکرو میں برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

میرپور ساکرو میں برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر لاٹھیاں چل گئیں، ڈنڈوں کے حملے میں 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میںسے 8 افراد کو نازک حالت کے سبب کراچی منتقل کر دیا گیا۔

دو برادریوں کے نوجوانوں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف ٹک ٹاک بنانے پر تلخ کلامی شروع ہوئی اور تین دن سے جاری کشیدگی کے بعد آج تصادم ہوگیا۔

دو گروپوں کے تصادم میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔