کرشمہ کی بیٹی کرینہ کو ’بیبو ماں‘ کیوں کہتی ہیں؟

March 11, 2021

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے مداحوں کو بتایا ہے کہ کرشمہ کپور کی بیٹی اُنہیں ’بیبو ماں‘ کیوں کہتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی بیٹی اور اپنی بھانجی کی 16ویں سالگرہ کے موقع پر کرینہ کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں کرینہ کپور کے ساتھ اُن کی بھانجی بھی موجود ہے۔

کرینہ کپور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی بھانجی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ مجھے بیبو ماں کہتی ہو اور اس کی ایک وجہ ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’جب آپ کی والدہ آپ کو کسی کام کے لیے ’نہ‘ کہتی ہیں تو آپ فوراََ میرے پاس آتی ہو تاکہ میں آپ کا وہ کام کرسکوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری پیاری لڑکی کے لیے دُعا ہے کہ وہ ہمیشہ خوش رہے، تندرست رہے اور ہواؤں میں اُڑتی رہے۔‘

کرینہ کپور نے لکھا کہ ’ہمارے گھر کے پہلے بچے، میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔‘

آخر میں بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی بھانجی کو 16ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ ماہ 21 فروری کو ہوئی۔