آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کرینہ کپور نے ابراہیم کو ’پُرکشش ترین‘ نوجوان قرار دیدیا

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے اپنے سوتیلے بیٹے ابراہیم علی خان کو پُرکشش ترین نوجوان قرار دے دیا۔

بھارتی اداکار سیف علی خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر کرینہ کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

کرینہ کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ابراہیم علی خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’سالگرہ مبارک ہو، ہینڈسم۔‘

بالی ووڈ کی بیبو نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ابراہیم علی خان کو خوبصورت نوجوان کہہ کر بھی مخاطب کیا۔

واضح رہے کہ سیف علی خان نے پہلی شادی بھارتی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی اور اُن سے اُن کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

دوسری جانب کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ ماہ 21 فروری کو ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید