بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق اُن کی کزن اور رشی کپور کی بیٹی ردھما کپور نے کی ہے۔
ردھما کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کرینہ کپور کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں دوسرے بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی۔
دوسری جانب کرینہ کپور اور سیف علی کے قریبی دوست ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کرینہ کپور اور سیف علی خان کو دوسرے بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اس معروف فلمی جوڑے نے دوسرے بچے کے حوالے سے کرینہ کے امید سے ہونے کا اعلان گرشتہ برس اگست میں کیا تھا۔
فلم فیئر کے مطابق سیف علی خان نے کہا کہ وہ دوسرے بچے کی ولادت سے کچھ پریشان تو ہیں لیکن وہ پرجوش بھی ہیں کہ گھر میں ایک چھوٹا بچہ کھیلتا کودتا نظر آئے۔