گلگت بلتستان کوروناوائرس سے کلیئر ہوگیا

March 12, 2021

گلگت بلتستان کورونا وائرس سے کلیئر ہوگیا ہے۔

فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹرشاہ زمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چارروزسے گلگت بلتستان بھر میں ایک بھی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈاکٹرشاہ زمان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں جی بی میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض رپورٹ نہیں ہوا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 300 سیمپل لیےجارہےہیں۔

ڈاکٹرشاہ زمان نے بتایا کہ جی بی میں مجموعی طور پر 4856 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے جبکہ کورونا وائرس کےآغازسےاب تک جی بی میں 103 افراد جاں بحق ہوئے۔

فوکل پرسن کے مطابق 15 مارچ سے60 سال سے زائد افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگا۔