عدالتوں سے اب کچھ نہیں ملنا ،سنجرانی اب چیئرمین سینیٹ ہیں، فواد چوہدری

March 13, 2021

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہے کہعدالتوں سے اب کچھ نہیں ملنا، صادق سنجرانی اب چیئرمین سینیٹ ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اللّہ تعالیٰ نے کامیابی دی۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام اسمبلیوں سے تحریک انصاف کے سینیٹرز منتحب ہوئے، سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے تبدیلی ضروری ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے پر شک کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تمام جماعتیں عمران خان کی دشمنی میں اکھٹی ہوئی ہیں۔