سونے کی فی تولہ قیمت میں 2550 روپے اضافہ

March 13, 2021

ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ہفتے کو ایک تولہ سونے کی قیمت 2550 روپے بڑھ گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 4450 روپے اضافہ ہوا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2550 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر میں 2185 روپے اضافے سے 91735 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے 1727 ڈالر فی اونس ہے۔