• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن پاکستانیوں نے مسلسل نویں مہینے دو ارب ڈالر وطن بھیجے

تارکین وطن پاکستانیوں نے مسلسل نویں مہینے دو ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔ رواں مالی سال کے 8 مہینوں میں پونے 19 ارب ڈالر بھیجے گئے۔ گذشتہ مالی سال کے مقابلے رواں سال 24 فیصد زائد رقوم بھیجی گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے فروری میں دو ارب 26 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔ جس میں سے ایک ارب 27 کروڑ ڈالر مشرق وسطیٰ ممالک سے بھیجے گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 8 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 18 ارب 74  کروڑ ڈالر رہیں۔ جس میں سے 5 ارب ڈالر سعودی عرب، 4 ارب 68 کروڑ ڈالر عرب امارات، 2 ارب 48 کروڑ ڈالر دیگر گلف ممالک، 2 ارب 52 کروڑ برطانیہ، ایک ارب 61 کروڑ امریکہ اور یورپی یونین سے ایک ارب 32 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

تازہ ترین