میانمار کی حکومت قاتل ہے، تحقیق کار

March 14, 2021

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تحقیق کار نے میانمار کی موجودہ حکومت کو قاتل اور غیر قانونی قرار دے دیا۔

تحقیق کار کا کہنا ہے کہ فوج اب تک کم از کم 70 افراد کی جان لے چکی ہے، ہلاک ہونے والوںمیں نصف سے زیادہ کی عمریں پچیس برس سے کم تھیں۔

ادھر میانمار میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج اور ریلیاں جاری ہے، ینگون میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔