ترکی نے مخالفانہ بیانات مسترد کردیئے

March 15, 2021

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکی نے یورپی پارلیمان کی جنرل کمیٹی میں انقرہ حکومت کے خلاف بیانات کو مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ ترکی نے شمالی شام میںدہشت گرد تنظیموں کی سرکوبی کے لیے اقوام متحدہ کے قوانین کے عین مطابق کارروائیاں کیں اور اس دوران شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ہر طرح کی تدابیر اختیار کی گئیں۔