سعودی عرب میں ڈیجیٹل آئی ڈی کفالت پروگرام کاآغاز

March 15, 2021

ریاض(شاہدنعیم) سعودی عرب میں جنرل ڈائرکٹریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) نے غیر ملکیوں کے لیے "ڈیجیٹل آئی ڈی" کی خدمت کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد وزارت کی جانب سے تمام خدمات کا پوری آسانی کے ساتھ حصول ہے۔محکمہ جوازات نے "أبشر أفراد" ایپلی کیشن کے ذریعے "مقیم فرد کی شناخت" کا ڈیجیٹل ورژن متعارف کرایا ہے۔ ایک بار ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس کو کسی بھی وقت انٹرنیٹ کے بغیر پیش کیا جا سکتا ہے۔ اصلی شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں سیکورٹی اداروں کے پاس تصدیق کی کارروائی کے لیے اس ڈیجیٹل ورژن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔