لاہور، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تیسرے روز بھی احتجاج، سول سیکرٹریٹ چوک میں دھرنا

March 15, 2021

لاہور ( نمائندہ جنگ) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا لیڈی ہیلتھ ورکز پنجاب اسمبلی کے بعد سول سیکرٹریٹ چوک میں دھرنا دیکر بیٹھ گئیں مطالبات کے حق میں دن بھر نعرے بازی جبکہ دھرنے کے باعث دن بھر متعدد سڑکوں پر ٹریفک جام رہا، پنجاب لیڈیز ہیلتھ ورکرزر نے کہا کہ پولیو مہم، ڈینگی مہم اورحفاظتی ٹیکوں کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے گا،دو روز پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کےبعد اتوار کو لیڈی ہیلتھ ورکز مارچ کرتے ہوئی دوپہر تین بجے کے بعد سول سیکرٹریٹ چوک پہنچ گئیں اور وہاں دھرنے پر بیٹھ گئیں ،دھرنے میں لیڈی ہیلتھ ورکز دن بھر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر تی رہیں جس میں سکیل اپ گریڈیشن ،سروس سٹرکچر ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پرموشن یونین کے 7 عہدیداروں کو نوکری پر بحال کیا جائے،وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں جس پر فوری عمل کیا جائے مطاہرین سے خطاب کرتے ہوئےمرکزی صدرپنجاب لیڈیز ہیلتھ ورکرزرخسانہ انور نے کہا کہ آج سے پولیو مہم، ڈینگی مہم کا بائیکاٹ،حفاظتی ٹیکوں کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے گا اور مطالبات کی منظوری تک ہم احتجاجی دھرنہ جاری رکھیں گی۔