ریشم نے بھی پاوری کرلی ہے؟

March 15, 2021

پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی سنیئر اداکارہ ریشم کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ریشم کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں اپنی دوست کے ہمراہ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


ریشم کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ رقص کرتے ہوئے نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ریشم کی اس ویڈیو پر اُن کے چاہنے والے اور مداحوں کی جانب سے اُن کے لباس اور ڈانس کی خوب تعریفں بھی کی جا رہی ہیں۔

ریشم کی یہ ویڈیو کس تقریب یا پارٹی سے لی گئی اس کا تو نہیں معلوم مگر اُن کی اس ویڈیو میں نامعلوم آواز کو سنا جا سکتا ہے جس کا کہنا ہے کہ ریشم اپنی دوست کے ہمراہ پاوری کر رہی ہیں.