داعش میں شمولیت کیلئے شام جانے والی شمیمہ بیگم کی مغربی لباس میں تصاویر اور ویڈیو وائرل

March 17, 2021

کراچی (جنگ نیوز) عالمی دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت کیلئے برطانیہ سے شام جا کر اپنا طرز زندگی تبدیل کرنے والی شمیمہ بیگم نے دوبارہ سے مغربی انداز اپنا لیا۔ مغربی لباس میں تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ برطانیہ واپسی کی خواہشمند 21 سالہ شمیمہ بیگم کی تصاویر اور ویڈیو شام میں ایک کیمپ کے باہر بنائی گئی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمیمہ بیگم نے دوبارہ سے مغربی انداز اپنا لیا اور وہ پینٹ شرٹ پہنے گھوم رہی ہیں۔