ٹی سی پی نے 9 شوگر ملوں کو بلیک لسٹ قرار دیا ہے، اعلامیہ

March 26, 2021

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 9 شوگر ملوں کو بلیک لسٹ قرار دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بلیک لسٹڈ شوگرملز نے 2007 سے 2013 کے دوران ایوارڈ ٹینڈرز کی پاسداری نہیں کی، بلیک لسٹ 9 شوگر ملوں کو 174515 میٹرک ٹن چینی خریداری کے ٹینڈر ایوارڈ کئے گئے تھے۔

ٹی سی پی کے اعلامیہ کے مطابق ٹینڈر وصول کرکے 9 شوگر ملوں نے 102684 میٹرک ٹن چینی کی ڈلیوری نہیں دی۔

اعلامیہ کے مطابق بلیک لسٹ شوگر ملز مستقبل میں ٹی سی پی ٹینڈر میں شامل نہیں ہوسکیں گی۔