• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر مافیا کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی، ایف آئی اے


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کرے۔

ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ  بعض سیاسی جماعتوں کے سرکردہ افراد بھی اس مافیا کے ساتھ ہیں، سٹہ مافیا بلیک منی کا استعمال کررہا تھا، ملزمان کے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔


 ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ ابھی گرفتاری نہیں کی، ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، گرفتاریاں بعد میں کریں گے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ لوگوں کا کالا دھن استعمال کرتے تھے جن کے خلاف کارروائی کی جائیگی، سٹہ مافیا کے 10 گروپ لاہور سے ہیں جن کے خلاف کارروائی ہوگی، ملتان، حاصل پور، خانیوال اور بہاولپور میں بھی ایکشن ہوگا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابھی تک جو ثبوت ملے ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کردیے ہیں۔

تازہ ترین