کورونا کی شدت میں اضافہ تشویشناک ہے، محمود خان

March 27, 2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ تشویشناک ہے۔

ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ کورونا ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کے پیش نظر کچھ سخت فیصلے لینے پر مجبور ہے، حکومت کے لیے لوگوں کی جانوں کا تحفظ مقدم ہے۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں تاجر، علمائے کرام اور عوام کا تعاون ضروری ہے۔