لاہور: سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد

March 28, 2021

لاہور کے سروسز اسپتال کے ہاسٹل میں ایک ڈاکٹر مردہ حالت میں پایا گیا جس کی شناخت ڈاکٹر حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر حسن چند روز سے بیمار تھے، ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر حسن کا علاج جاری تھا اور گزشتہ رات اُنہیں اسسٹنٹ پروفیسر کو بھی چیک کروایا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اسپتال کا ایک ڈسپنسر رات بھر ڈاکٹر حسن کے ساتھ موجود رہا۔

دوسری جانبپولیس نے ڈاکٹر کی لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔