اسلام آباد کے 7 علاقوں میں آج سے لاک ڈاؤن

March 29, 2021

کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے 7 علاقوں میں آج رات بارہ بجے لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں نئی پابندیوں کا اطلاق ہوگیا، آٹھ فیصد سے زائد مثبت کیسوں کی شرح والے شہروں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 6 ہزار سے زائد ایکٹو کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ہر طرح کی تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شب برات پر قبرستانوں میں عوامی اجتماع پر بھی پابندی لگادی۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق صوبوں کو کورونا وائرس پھیلاؤ کے ہاٹ اسپاٹ کے نقشے فراہم کرے گی، کورونا وائرس پھیلاؤ کے علاقوں میں (آج) 29 مارچ سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔