آصف زرداری نے کورونا ویکسین لگوالی

March 29, 2021

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ان کے والد کو آج ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔

آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپ بھی اپنے والدین اور پیاروں کو ویکسین لگوانے کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ یہ ویکسین بالکل محفوظ اور موثر ہے۔

انہوں نے اس پیغام کو پھیلانے کی اپیل بھی کی۔