منچلے کو موٹر سائیکل پر کرتب بازی مہنگی پڑگئی

March 31, 2021

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان کو بائیک چلانے کے دوران کرتب دکھانے کے دوران لڑکھڑاتے اور زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے چلتی موٹرسائیکل پر کھڑے ہونے کی کوشش کی تو وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا۔

خوش قسمتی سے حادثے میں نوجوان محفوظ رہا اور اُسے کوئی زیادہ چوٹ نہیں لگی۔