پاکستانیوں کی بڑی تعداد کیلئے ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

March 31, 2021

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ انسداد کورونا وائرس کی ویکسین کی خریدی ہوئی پہلی کھیپ پاکستا ن پہنچ گئی، پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کین سائنو ویکسین کی دوسری کھیپ کل پاکستان پہنچ جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کین سائنو ویکسین کے کلینیکل ٹرائل پاکستان میں کیے گئے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 8 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہیں، پاکستان میں ویکسینیشن کا آغاز سائنو فارم سے کیا۔

فیصل سلطان نے کہا کہ سائنوفارم کی 5 لاکھ خوراکیں آج پہنچ چکی ہیں، سائنوفارم کی مزید پانچ لاکھ خوراکیں کل بھی پاکستان پہنچیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال سے زائد عمرکے افراد کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کردی ہے۔