شوکت علی کی میت اسپتال سے گھر پہنچادی گئی

April 02, 2021

فوک گلوکار شوکت علی کی میت اسپتال سے اُن کے گھر پہنچادی گئی۔

شوکت علی کے بیٹے امیر شوکت کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی نماز جنازہ آج مغرب اور عشاء کے درمیان ادا کی جائے گی۔

امیر شوکت نے کہا کہ شوکت علی کی نماز جنازہ صمصانی جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شوکت علی کو ان کے بڑے بھائی عنایت علی کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا، شوکت علی کا جنازہ ایف بلاک صمصانی پنڈ سے اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے، وہ سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے۔

شوکت علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔

شوکت علی نے گلوکاری کا آغاز 1960 کی دہائی میں کیا، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلمی گانوں سے کیا۔

گلوکار شوکت علی ضلع گجرات ملکوال کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے، شوکت علی کو 1976 میں ’’وائس آف پنجاب‘‘ ایوارڈ ملا، جولائی 2013 میں انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ پرائڈ آف پنجاب' ایوارڈ سے نوازا گیا۔