امریکا: کیپیٹل ہل میں دو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے والا حملہ آور گرفتار، سیکیورٹی بڑھادی گئی

April 02, 2021


امریکا میں کیپیٹل ہل میں عمارت کے باہر ایک شخص نے دو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی۔ پولیس نے جمعہ کو پیش آنے والے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

واشنگٹن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے

ادھر حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد کیپٹل ہل کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ جبکہ کیپیٹل ہل کے شمالی حصے سے فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں اور فائر بریگیڈ طلب کرلیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ گاڑی میں سوار شخص نے کیپیٹل ہل کے بیریئر سے گاڑی ٹکرائی۔ حملہ آور ہاتھ میں چھری لے کر گاڑی سے اترا تو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

امریکا کی کیپٹل پولیس نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ بڑا اہم واقعہ ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

پولیس نے امریکی کیپٹل کے نارتھ بیریکیڈ پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اضافی حفاظتی انتظامات کے حوالے سے سڑکیں بند کرنے کی اطلاع بھی دی ہے۔