ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

April 03, 2021


29 مارچ سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم ملک بھرمیں کامیابی سے جاری ہے، چار کروڑ بچوں کوانسداد پولیوکےقطرےپلانے کا ہدف ہے۔

پہلےچار دنوں میں ساڑھے3 کروڑ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 90ہزار فرنٹ لائن ورکرز اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جو قوم کے ہیروز ہیں۔

یاد رہے کہ جولائی 2020سےاب تک سندھ میں ایک بھی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا۔