بھارت: مشتعل ہجوم کا نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملہ

April 03, 2021

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے دوران مشتعل ہجوم نے ایک بھارتی نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔

مغربی بنگال کے شہر کیش پور میں بھارتی نجی نیوز چینل کی ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی کہ ان کی گاڑی پر مشتعل ہجوم نے لوہے کے راڈز، لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا۔

مشتعل افراد نے نجی نیوز ٹی وی کی ٹیم کو دھمکیاں دیں اور جان سے مار دینے کی کوشش کی۔

میڈیا ٹیم میں ایک خاتون رپورٹر بھی موجود تھی، جو واقعے سے خوفزدہ ہو گئیں۔

اس پرتشدد واقعے میں کیمرہ مین اور ڈرائیور کو چوٹیں آئی ہیں۔