• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا چین سے لداخ سے فوج پیچھے ہٹانے میں جلدی کا مطالبہ

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی لداخ کے علاقوں سے اپنی فوج پیچھے ہٹانے میں جلدی کرے۔بھارت کا مزید کہناہے کہ دونوں ممالک کی متنازع سرحد پر طویل عرصے تک فوج کی تعیناتی کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی سلسلے کے بعد فروری سے بھارت اور چین کے لداخ کے علاقے پنگونگ جھیل کے کنارے پر موجود فوجی اپنی پوزیشنز سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔سینئیر بھارتی اور چینی فوجی کمانڈروں نے رواں سال 12 مارچ کو آخری ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین