رمضان المبارک کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں

April 03, 2021

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے رمضان المبارک کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں، جس کے مطابق 50 سال سے زائد عمر اور بچوں کو مساجد، امام بارگاہ میں نہ آنے کی تاکید کی گئی ہے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ فلو، کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو مساجداور امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی گائیڈ لائنز کے مطابق مساجد و امام بارگاہوں میں نماز کے لیے قالین نہیں بچھائے جائیں گے، نماز فرش پر ادا کی جائے گی۔

گائیڈ لائنز کے مطابق نمازی چاہیں تو گھر سے جائے نماز لا سکیں گے، نماز سے پہلے اور بعد میں لوگ مجمع بنانے سے اجتناب کریں گے۔