بھارت: ایک دن میں کورونا وائرس کے 93 ہزار کیسز

April 04, 2021


بھارت میں 6 ماہ بعد کورونا کیسز میں بڑا اضافہ ہوا ہے، ایک دن میں 93 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوگئے، بالی ووڈ اداکار گوندا اور اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

ریاست مہاراشٹرا میں پیر سے سنیما، ریستوران اور شاپنگ مالز بند کردیئے گئے۔ جبکہ رات کا کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ویک اینڈز پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

ادھر امریکا میں 16 کروڑ 16 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔

فرانس میں تیسرے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا آغاز ہوگیا، جبکہ برطانیہ میں 6 ماہ کے دوران کورونا اموات میں قابل ذکر کمی ہوئی ہے، اور ایک ہفتے میں کورونا کیسز میں بھی 27 فیصد کمی ہوئی ہے۔

بنگلادیش میں کل سے ایک ہفتے کا لاک ڈاون ہوگا، شہریوں نے ضروری اشیا ذخیرہ کرنا شروع کر دیں۔