بھارت میں ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد کیسز

April 05, 2021

بھارت دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز ملک میں ایک لاکھ 3 ہزار 796 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 67 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران گزشتہ برس ستمبر میں سب سے زیادہ 99 ہزار 181 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ امریکا میں پہلی بار ایک لاکھ کیسز گزشتہ برس نومبر میں ریکارڈ کیے گئے تھے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کی وبا میں تیزی سے اضافے کے باعث مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔