بھارت میں کورونا بڑھنے کی وجہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور میوٹیشن ہے، ماہرین

April 05, 2021

بھارت میں ماہرین کورونا وائرس کیسز بڑھنے کی وجہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور وائرس کے میوٹیشن کو قرار دے رہے ہیں۔

بھارت امریکا کے بعد وہ دوسرا ملک ہے جہاں ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سب سے متاثرہ ترین ریاست مہاراشٹر میں اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

جبکہ مہاراشٹرا میں 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار سے زائد نئے متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں حالیہ کیسز بڑھنے کی وجہ کورونا کی نئی قسمیں ہوسکتی ہیں۔

جبکہ انتخابی ریلیوں کی وجہ سے بھی وبا کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے، ان ریلیوں میں عوام کی بڑی تعداد بغیر ماسک لگائے شرکت کررہی ہے۔